Temple in Islamabad
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر شبہات
Writer
Hafiz Shakeel Ahmed Tahseen
Known as
Tahseen G
#100_Point
01 July 2020
Wednesday
وہ میرے سامنے بیٹھا تھا کافی دیر سے بحث کر رہا تھا
چہرہ لال سرخ لیے
کافی جوش سے بول رہا تھا
اور مجھے دلائل کے بجائے آواز سے قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا
میں نے کہا
آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں
کہنے لگا یہی
کہ اسلام آباد میں جو مندرجہ تعمیر ہو رہا ہے
اس میں عمران خان کا قصور نہیں ہے مطلب
ان کا کوئی کردار نہیں ہے
یہ مندر تو مسلم لیگ نواز نے شروع کروایا تھا
انہوں نے اس کی اجازت دی تھی آپ خواہ مخواہ اس کا ذمہ دار عمرا ن خان کو ٹھہرا
رہے ہیں
میں نے کہا
کہ آپ کیسے یہ کہہ سکتے ہیں
کہنے لگا
جی جناب میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی ہے
عمران ریاض خان کی
انہوں نے باقاعدہ اس کے ثبوت پیش کئے ہیں
میں نے کہا چلو آپ کی بنیاد وہ ویڈیو ہے ا
سی کو بنیاد بنا کر بات کرتے ہیں
کہنے لگا اس ویڈیو میں عمران ریاض صاحب نے باقاعدہ یومن رائٹس کمیشن کا وہ 2015
کا خط دکھایا ہے اور
2016 کا لیٹر
جس میں
سی ڈی اے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی
نے چار ایکڑ پلانٹ کی منظوری دی ہے سب دکھایا
ہے
میں نے کہا آپ کی بات بالکل بجا ہے
میں نے بھی وہ ویڈیو دیکھی ہے
کیا آپ کے پاس ثبوت وہ
ویڈیو ہی ہے
کہنے لگا
جی میرے پاس وہی ہے
لیکن وہ ویڈیو اتنی مکمل اور مدلل ہے کہ آپ جیسے سینکڑوں ارسطو بھی اس کا جواب نہیں دے سکتے
میں نے کہا ٹھیک ہے
جناب
لیکن آپ میری بات بھی تو سنیں
اس ویڈیو میں انہوں نے فتاوی عالمگیری کا حوالہ دیا ہے
جس کو انہوں نے ایتھینٹک
مانا ہے
جس کے مطابق اقلیتوں یعنی کہ ذمیوں کو اسلامی ریاست میں عبادت گاہیں بنانے کے لیے زمین الاٹ کی جاسکتی ہے
تو اس طرح یہ تو
آپ ہی کے ثبوت سے
میاں نواز شریف صاحب کے دور میں ہوا کام اسلام کے مطابق بن گیا ہے
میں نے تو اپنی طرف سے بات نہیں کی
آپ کے ثبوت ہی کو آپ کے خلاف پیش کیا ہے
جناب اسی بات سے سٹپٹا گئے
چہرے پر ہوائیاں اڑ گئیں
نہیں جناب
یہ بات تو
نہیں ہے
میں نے کہا
آپ کی آپ کی اگلی بات
کہ آپ کے صحافی عمران خان نے کہا
کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس مندر کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا
یہ تو ہندو برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت بنانا شروع کیا ہے
سب کچھ وہی کر رہے ہیں
جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں
میں آپ کو ڈان نیوز کی خبر دکھاتا ہوں
جس میں یہ بات واضح ہے
کہ نورالحق قادری کے کہنے پر عمران خان کی حکومت نے سو ملین کی گرانٹ
مندر کے لیے منظور کی ہے
( اس کا لنک درج ذیل ہے )
جس میں یہ بات واضح ہے کہ انہوں نے سو ملین کی گرانٹ کی منظوری دی ہے
مندر کے لئے
https://www.dawn.com/news/1565405
(جبکہ اس کا سکرین شاٹ بھی میں دکھاتا ہوں آپ کو)
(نوٹ
الجزیرہ کی رپورٹ کا لنک بھی ذیل میں ہے)
https://www.aljazeera.com/news/2020/06/pakistani-capital-temple-complex-gov-aid-200625112740210.html
Link of
Wikipedia article
https://en.wikipedia.org/wiki/Shri_Krishna_Mandir,_Islamabad
جبکہ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور میں مندر کا معاملہ ملتوی ہوتا رہا ہے
یہ کیوں ہوتا رہا ہے
آپ بخوبی واقف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے میاں نواز شریف صاحب پر لگائے گئے اس الزام کی بھی تردید ہوتی ہے کہ
میاں نواز شریف صاحب
ان
کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں
اگر وہ ان کے ساتھ دو چار باتیں نرم کرتے تھے
تو اس لیے کہ کہیں وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں
ورنہ اگر وہ اتنے نرم ہوتے
تو فورا مندر بنواتے
وہ جان بوجھ کر اس معاملے کو ملتوی کرتے رہے
لیکن جب آپ کے خان صاحب آئے
انہوں نے فورا نورا سو ملین
کی گرانٹ مندر کے لیے منظور کی
جبکہ آپ کے ثبوت میں یہ دکھایا گیا ہے
اسلامی حکومت کا پیسہ
یعنی کہ
مسلمانوں کا پیسہ تو مساجد پر بھی نہیں لگ سکتا
تو ہندوؤں کے بت خانے
پر کیسے لگے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟😏😏😏😏😏😏😏😏
سکھوں کے گردوارے پر کیسے لگے گا
چاہے اس سے پاکستان کا امیج بہتر ہو یا نہ ہو
ایک مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے داروں کو یہ کام زیب نہیں دیتا
سو آپ کے اس دعوے کے
مطابق عمران خان کا یہ اقدام غلط ہوگیا
حضرت
اس بات پر سٹپٹا گئے
اور مجھے اول فول بکتے ہوئے روانہ ہوگئے
اب میں آپ سے عرض کرتا ہوں
کہ ہمارے ملک میں مذہبی ایشوز کو بنیاد بنا کر کسی کے خلاف بہت پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے
میں اس طریقہ کار کے خلاف ہوں
کہ آپ مذہبی عقائد کو
نظریات کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کریں
اس پر میں اپنے بعد میں
کسی کالم میں تفصیلی بات کروں گا
کہ کس نے مذہب کو آڑ بنا کر سیاسی فوائد حاصل کیے
لیکن آپ دیکھئے جناب عمران ریاض خان صاحب کی
ویڈیو کو
آپ اس کا تھمبنیل
دیکھیں گے
تو لکھا ہے
کہ عمران خان اور نواز شریف میں سے سیاست کون کر رہا ہے
جناب میں نے نہیں دیکھا اور کسی نے بھی
کہ میاں نواز شریف صاحب یا
شہباز شریف
یا مسلم لیگ نواز کی اوپر کی لیڈرشپ میں سے کسی نے بھی
اس ایشوز کو اٹھایا ہو
تو آپ کیسے
یہ بات کہہ سکتے ہیں
آپ ان پر یہ الزام کیسے لگا سکتے ہیں
مجھے اس بات کا جواب دیجیے
جب کہ آپ نے اپنی پوری ویڈیو میں نواز شریف کو مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی
یہ
کہاں کا انصاف ہے
کہاں کی صحافت ہے
کہ آپ صحافت کے مقدس پیشے کو داغ دار کر رہے ہیں
آپ کو عمران خان صاحب کا سیاسی نظریہ پسند ہے تو آپ اس کو صحافت کے اندر نہ لائیں
صحافت میں آپ نیوٹرل رہا کریں
باقی ووٹ آپ جس کو مرضی دیں
جب کہ آپ نے سوشل میڈیا پر جہاں کہیں آپ
کا اکاؤنٹ ہے
ٹویٹر پر
یوٹیوب پر
فیس بک پر آپ نے اپنا نام ہر جگہ عمران خان لکھا ہے
جبکہ آپ کا صحیح نام عمران ریاض خان ہے
تو اس نام سے یہ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں
کیا آپ اپنا صحیح نام نہیں لکھ سکتے آپ یہ پیغام دے رہے ہیں
عمران خان صاحب کو کہ
میں نام کی طرح آپ کی باتوں میں بھی آپ سے متفق ہوں
آپ کی ہر بات
بونگی میں
😆😆😆😆😆😆😆
امید ہے اب آپ مجھے گالیاں دینے کی بجائے دلائل سے مطمئن کریں گے
آپ کا اپنا
تحسین جی
tahseeng681@gmail.com
Bilkul jnab
ReplyDeleteYou are great
ReplyDelete