Posts

My dream Girl Ep 1

My dream girl episode 1  sharing it just to save it   ایک خواب ہے میرا ایک ایسا وقت ہو ایک ایسا دن ہو ایک ایسی جگہ ہو کہ جہاں میرے پروں کو کاٹا نہ جائے مجھے کھلی فضاؤں میں اڑنے دیا جائے مجھے پابندیوں کی زنجیروں میں نہ جکڑا گیا ہو گلی میں چلتے ہوئے گھورا نہ جائے مجھے عجیب نظروں سے نہ دیکھا جائے میرے ہاتھوں سے کتابیں نہ چھینی  جائیں جہاں مجھے وہ سب کرنے دیا جائے جو میں چاہوں میں جانتی ہوں یہ مشکل ہے یہ خواب ہے لیکن میں اس کو آسان بناؤں گی اس کی تعبیر ممکن بناؤں گی لوگ مجھے کہتے ہیں میں پاگل ہوں وہ سچ کہتے ہیں میں پاگل ہی ہوں کیوں کہ میں باغی ہوں کیوں کہ میں نہیں مانتی ان کی ریت و رواج ان کے فرسودہ اصول ان کے جاہلانہ قوانین و پابندیاں اگر یہی میرا جرم ہے یہی میرا قصور ہے تو مجھے فخر ہے اس پر اور یہ جرم میں اک بار نہیں بار بار کروں گی     'اس کو تو میں ہی پٹاؤں گا'۔ ان میں سے ایک نے کہا۔ 'ارے وہ ساتھ والی کو دیکھو ناں!'ایک دوسرے مسٹندے کی آواز آئی۔ اوہ ہاِں یار اس طرف تو میری نظر ہی نہیں گئی۔ یہ ح...

حافظ صلاح الدین یوسف

افسوسناک اطلاع مفسر قرآن فضيلة الشيخ مولانا حافظ صلاح الدین یوسف انتقال فرما گئے 😢* إنا لله وإنا إليه راجعون ان کی نماز جنازہ لارنس روڈ مرکز علامہ احسان الٰہی ظہیر  میں ایک بجے ادا کی جائے گی احباب جنازہ میں ضرور شرکت کریں یہ وہی بزرگ عالم دین ہیں جن کی کتاب -: تفسیر احسن البیان :- ہمارے کورس تفہیم القرآن میں بطور نصاب شامل ہے مرحوم صالح جید اور بزرگ عالم دین تھے باعمل تھے ان کی وفات ایک سانحہ ہے خصوصا ان کے لیے کہ جو ان کی جماعت  جماعت اہل حدیث سے تعلق رکھتے ہیں مرحوم نے کئی ایک شاہکار کتابیں لکھیں   ان میں سے ایک تفسیر  تفسیر احسن البیان  ہے جو کہ معروف زمانہ ہے  اس کے علاوہ ان کی ایک کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں عورتوں کے امتیازی مسائل  نفاذ شریعت  کے نام سے ایک رسالہ ہے   اور خلافت و ملوکیت کے رد پر انہوں نے ایک کتاب لکھی   1 قرآن مجید کا لفظی ترجمہ بھی شائع ہوا ہے اس کو معانی القرآن کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے کتا ب و سنت ڈاٹ کام کے مطابق ان کی تقریبا 15 تصانیف ہیں یہ تو وہ ہیں جو ہمیں ملی ہیں  غالب امکان ہے کہ اس ک...

Temple in Islamabad

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر شبہات Writer Hafiz Shakeel Ahmed Tahseen Known as Tahseen G #100_Point 01 July 2020 Wednesday  وہ میرے سامنے بیٹھا تھا کافی دیر سے بحث کر رہا تھا  چہرہ لال سرخ لیے  کافی جوش سے بول رہا تھا  اور مجھے دلائل کے بجائے آواز سے قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا  میں نے کہا  آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں  کہنے لگا یہی  کہ اسلام آباد میں جو مندرجہ تعمیر ہو رہا ہے  اس میں عمران خان کا قصور نہیں ہے مطلب  ان کا کوئی کردار نہیں ہے  یہ مندر تو مسلم لیگ نواز نے شروع کروایا تھا  انہوں نے اس کی اجازت دی تھی آپ خواہ مخواہ اس کا ذمہ دار عمرا ن خان کو ٹھہرا  رہے ہیں  میں نے کہا  کہ آپ کیسے یہ کہہ سکتے ہیں  کہنے لگا  جی جناب میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی ہے  عمران ریاض خان کی  انہوں نے باقاعدہ اس کے ثبوت پیش کئے ہیں  میں نے کہا چلو آپ کی بنیاد وہ ویڈیو ہے ا سی کو بنیاد بنا کر بات کرتے ہیں  کہنے لگا اس ویڈیو میں عمران ریاض صاحب نے باقاعدہ یومن رائٹس کمیشن کا وہ 2015  کا خط دکھ...