حافظ صلاح الدین یوسف
افسوسناک اطلاع مفسر قرآن فضيلة الشيخ مولانا حافظ صلاح الدین یوسف انتقال فرما گئے 😢* إنا لله وإنا إليه راجعون ان کی نماز جنازہ لارنس روڈ مرکز علامہ احسان الٰہی ظہیر میں ایک بجے ادا کی جائے گی احباب جنازہ میں ضرور شرکت کریں یہ وہی بزرگ عالم دین ہیں جن کی کتاب -: تفسیر احسن البیان :- ہمارے کورس تفہیم القرآن میں بطور نصاب شامل ہے مرحوم صالح جید اور بزرگ عالم دین تھے باعمل تھے ان کی وفات ایک سانحہ ہے خصوصا ان کے لیے کہ جو ان کی جماعت جماعت اہل حدیث سے تعلق رکھتے ہیں مرحوم نے کئی ایک شاہکار کتابیں لکھیں ان میں سے ایک تفسیر تفسیر احسن البیان ہے جو کہ معروف زمانہ ہے اس کے علاوہ ان کی ایک کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں عورتوں کے امتیازی مسائل نفاذ شریعت کے نام سے ایک رسالہ ہے اور خلافت و ملوکیت کے رد پر انہوں نے ایک کتاب لکھی 1 قرآن مجید کا لفظی ترجمہ بھی شائع ہوا ہے اس کو معانی القرآن کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے کتا ب و سنت ڈاٹ کام کے مطابق ان کی تقریبا 15 تصانیف ہیں یہ تو وہ ہیں جو ہمیں ملی ہیں غالب امکان ہے کہ اس ک...